انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز، میجر (ر) طاہر صادق اور علی نواز اعوان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 153/23 میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف یہ وارنٹس جاری کیےجو بانی پی ٹی آئی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر مبینہ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزامات سے متعلق ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران وزارت داخلہ کو بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ایک بار پھر لیٹر جاری کرنے کی ہدایت بھی کی، حسان نیازی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
یاد رہے مقدمے میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما مراد سعید اور حماد اظہر کو پیش نہ ہونے پر پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری اور شرمیلا فاروقی آمنے سامنے، مناظرے کا چیلنج
انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے کیس کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔





