پشاور میں کوہاٹ روڈ پر بالا ماڑی موبائل پولیس گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول دھماکے کا زخمی پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
شہید اہلکار ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، دھماکے میں تین پولیس اہلکار اور چار شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اہلکار معمول کی گشت پر تھے، قمردین گڑھی کے علاقے میں ان کی گاڑی پر کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے بال بیرنگ بھی برآمد ہوئے ہیں جو دھماکے میں استعمال کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمل ولی کو پاکستان سے زیادہ افغانستان سے محبت ہے، طلال چودھری
پولیس نے ایس ایچ او بالا ماڑی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔





