اسلام آباد:نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو آسانی فراہم کرنے کے لیے “پاک آئی ڈی ایپ” کے ذریعے اپائنٹمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔
اس سہولت کے تحت پاکستان کے کسی بھی حصے میں رہنے والے شہری نادرا دفاتر میں طویل انتظار سے بچ سکتے ہیں۔ صرف پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ حاصل کریں اور دیے گئے وقت پر اپنے قریبی نادرا مرکز پہنچ کر ترجیحی سروس حاصل کریں۔
یہ اقدام ان شہریوں کے لیے خاص طور پر مفید ہے جنہیں شناختی کارڈ، ب فارم، یا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جیسی اہم دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ گھنٹوں انتظار سے عاجز آ چکے ہیں۔
نادرا کے مطابق مقررہ وقت سے قبل آنے والے افراد کو بغیر کسی تاخیر کے پروسیسنگ کی جائے گی تاکہ عوام کو بروقت اور باوقار سروس فراہم کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کا جغرافیہ بدلنے کی بزدلانہ دھمکی
یاد رہے کہ نادرا ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر اہم دستاویزات فراہم کرنے والا واحد سرکاری ادارہ ہےاور یہ نیا اقدام ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کی جانب ایک عملی قدم ہے۔





