سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن کا فضائی آپریشن معطل کر دیا

اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مسافروں کی بڑھتی ہوئی شکایات اور جہازوں کی کمی کے باعث سیرین ایئرلائن کا فضائی آپریشن فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

سیرین ایئر کے بیڑے میں اس وقت کوئی بھی قابلِ پرواز طیارہ موجود نہیں،جس پر سی اے اے نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایئرلائن کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ فوری طور پر واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیرین ایئر مقررہ ضوابط پر عمل درآمد میں ناکام رہی، اس لیے فضائی آپریشن کی مزید اجازت نہیں دی جا سکتی۔

دوسری جانب ایئرلائن انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا ایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کے باعث گراؤنڈ ہو چکا ہے، اور انہوں نے سی اے اے سے اپیل کی ہے کہ بیرون ملک پھنسے مسافروں کو واپس لانے کے لیے پروازوں کی محدود اجازت دی جائے۔

Scroll to Top