چنگان کا اوشان ایکس 7 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

چنگان پاکستان نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سات نشستوں والی ایس یو وی، اوشان ایکس 7 پر محدود مدت کے لیے خصوصی پروموشنل آفرز متعارف کرائی ہیں جو 31 اکتوبر 2025 تک دستیاب رہیں گی۔

اس پیشکش کے تحت صارفین کو قیمتوں میں نمایاں کمی کے ساتھ دو سال تک مفت پیریاڈک پریوینٹو مینٹیننس (PPM) کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

ریٹیل آفر کے مطابق 5 سیٹ فیوچر سینس ماڈل کی قیمت میں دو لاکھ روپے کی کمی کر کے اسے 89.49 لاکھ روپے، 7 سیٹ فیوچر سینس ماڈل پر ایک لاکھ روپے کی رعایت کے ساتھ 91.99 لاکھ روپے اور 7 سیٹ کمفرٹ ماڈل پر ایک لاکھ روپے کی کمی کر کے 83.74 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بینک فنانسنگ پیکج کے تحت مزید رعایت دی گئی ہے جس میں 5 سیٹ فیوچر سینس کی قیمت 88.99 لاکھ روپے، 7 سیٹ فیوچر سینس کی قیمت 90.99 لاکھ روپے اور 7 سیٹ کمفرٹ کی قیمت 82.74 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

چنگان کا کہنا ہے کہ یہ آفرز محدود مدت کے لیے ہیں اور وہ صارفین کے لیے بہترین موقع فراہم کرتی ہیں تاکہ وہ اپنی فیملی کے لیے جدید، کشادہ اور قابل اعتماد گاڑی حاصل کر سکیں۔

Scroll to Top