اسلام آباد / لندن: اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکونٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان نے پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے پلے آف میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی امریکی ٹیم کولمبیا کو 1-2 سے شکست دے دی۔
یہ مقابلہ سنسنی خیز اور اعصاب شکن مراحل سے گزرا، جہاں دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا۔
پہلے سنگلز میں کولمبیا کے سمیعل گارشیا نے پاکستان کے راشد علی کو سخت مقابلے کے بعد 2-6، 7-6، 4-10 سے شکست دی۔
دوسرے سنگلز میں پاکستان کے محمد شایان نے پاؤلو ایگڈیلو کو دلچسپ مقابلے میں 2-6، 7-5، 8-10 سے شکست دے کر میچ برابر کر دیا۔
فیصلہ کن ڈبلز میں شایان اور راشد کی جوڑی نے کولمبیا کو 4-6، 4-6 سے شکست دے کر پاکستان کو مجموعی طور پر فتح دلوائی۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ بندی پر پیش رفت، حماس نے مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا
پاکستان اب پانچویں پوزیشن کے حصول کے لیے آج چائنیز تائپے کے خلاف میدان میں اترے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان کو گزشتہ روز کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد وہ پانچویں تا آٹھویں پوزیشن کے پلے آف مرحلے میں شامل ہوا۔





