بانی پی ٹی آئی پر الزامات بے بنیاد اور سیاسی سازش ہیں،بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی فلسطین سے متعلق پالیسی وہی ہے جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تھی۔

اپنے جاری کردہ بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کا حقیقی منتخب وزیراعظم ہے، جسے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں قید کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں پاکستان نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت کی اور خارجہ پالیسی میں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی فلسطین سے متعلق پالیسی بالکل واضح اور قائداعظم کے نظریات سے ہم آہنگ ہے، اور اس معاملے پر کسی قسم کی سودے بازی یا سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بیرسٹر سیف نے عمران خان پر قائم مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سچ جلد سامنے آئے گا اور عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

Scroll to Top