وزیراعظم شہباز شریف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں پاک سعودی دفاعی معاہدے اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے اس دفاعی معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت حاصل ہونا باعثِ مسرت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے حماس کے بیان کو خطے میں امن قائم کرنے اور فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کا نادر موقع قرار دیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ جنگ بندی سے معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کو روکا جا سکے گا اور فلسطینی ریاست کے قیام کا دیرینہ خواب حقیقت میں بدلے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں آئی فون 17 سیریز لانچ، قیمتیں سامنے آ گئے
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔





