سی آئی ایس گیمز، پاکستانی عبدالرحمان نے برانز میڈل جیت لیا

کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ اسٹیٹس (سی آئی ایس) گیمز میں پاکستان کے نوجوان ریسلر عبدالرحمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

65 کلوگرام کیٹگری میں ہونے والی تیسری پوزیشن کی باؤٹ میں عبدالرحمان نے ترکمانستان کے ریسلر عبدالمقیط نبی کو 5-10 کے واضح مارجن سے شکست دی۔ مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں انہوں نے تین جبکہ دوسرے راؤنڈ میں سات ٹیکنیکل پوائنٹس حاصل کیے۔

عبدالرحمان نے کوارٹر فائنل میں بیلاروس کے ریسلر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، تاہم انہیں سیمی فائنل میں کرغزستان کے کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسلنگ کے معروف پاکستانی اسٹار انعام بٹ نے عبدالرحمان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ریسلرز نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ تمغہ نہ صرف عبدالرحمان کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستان کے ریسلنگ حلقوں کے لیے ایک حوصلہ افزا خبر بھی ہے۔

Scroll to Top