دیربالا سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر کامران غلام شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
قومی کرکٹر کامران غلام کے ولیمے کی تقریب پشاور کے شادی ہال میں منعقد ہوئی۔
ولیمے کی تقریب میں معروف کرکٹرز، سیاسی و سماجی شخصیات اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
تقریب میں سابق کپتان محمد رضوان، فخر زمان، نسیم شاہ اور صاحبزادہ فرحان شریک ہوئے۔
ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان، سابق ٹیسٹ کرکٹر ارشد خان اور شاہین شاہ آفریدی کے بھائی ریاض آفریدی بھی مہمانوں میں شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کے انکلوژرز 1992 کی فاتح ٹیم کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری
شرکا نے قومی کرکٹر کامران غلام کو شادی کی مبارکباد دی اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا





