آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے ایک انتہائی اہم میچ میں آج پاکستان اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔
میچ کولمبو کے پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ سے ایک دن قبل کولمبو میں ان ڈور ٹریننگ سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔
ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں ہونے والے اس سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔
کوچنگ اسٹاف نے پاور ہٹنگ اور سکلز ڈویلپمنٹ پر خاص توجہ دی اور کھلاڑیوں کو کارآمد ٹپس فراہم کیں،کوچز کی زیر نگرانی فزیکل فٹنس پر بھی کام کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کے انکلوژرز 1992 کی فاتح ٹیم کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری
بارش کے باعث خواتین کھلاڑی آؤٹ ڈور پریکٹس نہیں کر سکیں لیکن ان ڈور سیشنز نے ٹیم کو میچ کے لیے بھرپور تیار کیا ہے۔





