ہونڈا کی 77ویں سالگرہ پر نئی ہائبرڈ ایچ آر-وی ای ایچ ای وی پر خصوصی پیشکش

ہونڈا نے اپنی 77ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں نئی ہائبرڈ گاڑی ایچ آر- وی ای ایچ ای وی کے لیے خصوصی پروموشن کا اعلان کیا ہے۔

اس پیشکش کے تحت صارفین کسی بھی مستند ہونڈا ایس تھری ڈیلرشپ سے بکنگ کروا کر گاڑی کی رجسٹریشن بالکل مفت حاصل کر سکیں گے۔

ہائبرڈ کراس اوور گاڑی جولائی 2025 میں متعارف کرائی گئی تھی اور اپنی جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے تقریباً پچیس کلومیٹر فی لیٹر ایوریج دیتی ہے۔

گاڑی میں 131 ہارس پاور اور 253 نیوٹن میٹر ٹارک ہے جو اسے مارکیٹ میں دستیاب سب سے زیادہ ایندھن بچانے والے کمپیکٹ کراس اوورز میں شامل کرتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ قیمتوں کے مطابق ایچ آر۔وی وی ٹی آئی کی ایکس فیکٹری قیمت پچھتر لاکھ چون ہزار روپے ہے جبکہ وی ٹی آئی ایس ماڈل کی قیمت ستہتر لاکھ ننانوے ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی پہلی فل سائز الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف

سب سے اوپر کا ویرینٹ ایچ آر-وی ای ایچ ای وی ہائبرڈ 89 لاکھ ننانوے ہزار روپے میں دستیاب ہے، ہائبرڈ ماڈل کی بکنگ کے لیے صارفین کو پندرہ لاکھ روپے ایڈوانس جمع کرانا ہوگا۔

Scroll to Top