مسافروں کیلئے بری خبر!ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا

مسافروں کیلئے بری خبر!ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا

لاہور اور راولپنڈی کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اچھی اور بُری خبر ایک ساتھ جہاں ٹرینوں میں کمپلیمنٹری سروسز شامل کی گئی ہیں، وہیں کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق، سبک خرام، سبک رفتار، اور پنڈی ریل کار سمیت دیگر ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافر اب دورانِ سفر سنیکس اور چائے کا لطف مفت میں اٹھا سکیں گے۔ پیش کردہ اشیاء میں برگر، سینڈوچ، پیٹیز، چپس، کیک، جوس اور چائے شامل ہیں، جو ٹکٹ کے ساتھ ہی فراہم کی جائیں گی۔

تاہم، ان اضافی سہولیات کے بدلے تمام اے سی کلاسز اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں 150 سے 250 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے

نئے کرایوں کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:
اے سی پارلر: 2500 روپے
اے سی بزنس: 2250 روپے
اے سی اسٹینڈرڈ: 2100 روپے
اکانومی کلاس: 1300 روپے

مسافروں کی جانب سے نئی سروسز کو سہولت کے طور پر سراہا جا رہا ہے، مگر کرایوں میں اضافے پر مخلوط ردِعمل سامنے آیا ہے۔ بعض مسافروں کا کہنا ہے کہ سہولت اچھی ہے مگر اس کے بدلے کرایے بڑھانا عام آدمی پر بوجھ ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ اقدام مسافروں کو بہتر سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، اور مستقبل میں دیگر روٹس پر بھی ایسی سہولیات متعارف کرانے کا امکان ہے۔

Scroll to Top