ایمل ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا ہے، جہاں صوبائی ترجمان فراز مغل نے وضاحت کی ہے کہ ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے۔ تاہم وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایمل ولی خان کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایمل ولی خان کے خاندان کو ماضی میں بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے، اس لیے سیکیورٹی میں کمی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو سخت ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی ہر صورت برقرار رکھی جائے۔
فراز مغل نے کہا کہ انسانی جان کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور سیاست میں اختلافات اپنی جگہ ہیں، مگر زندگی کو خطرے میں ڈالنا ہمارے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ گنڈاپور اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔





