وزیراعظم سے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہ نور چیمہ کی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے لندن کے دورے کے دوران تعلیمی میدان میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر پاکستانی نژاد طالبہ ماہ نور چیمہ سے ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم  شہبازشریف نے ماہ نور چیمہ کو اے لیول کے امتحانات میں 24 مضامین میں انفرادی طور پر امتیازی گریڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے اور شاندار کارکردگی دکھانے پر دلی مبارکباد دی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماہ نور چیمہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ماہ نور کے والدین کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد دی اور ماہ نور کے لیے مزید کامیابیوں کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ماہ نور چیمہ کو تحائف بھی پیش کیے، ماہ نور چیمہ نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

Scroll to Top