اگر ضرورت پڑی تو ذاتی طور پر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دینے کو تیار ہوں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود ایمل ولی خان کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ذاتی طور پر بھی ایمل ولی خان کی سیکورٹی ڈیوٹی انجام دینے کو تیار ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے ممکنہ دباؤ یا اوچھے ہتھکنڈوں کے سامنے ایمل ولی خان کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایمل ولی خان کی سیکورٹی پر تعینات کیے جا رہے ہیں جبکہ ان کے لیے قابل اعتماد سیکورٹی اہلکار بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ ایمل ولی خان سے سیکورٹی اہلکاروں کی فہرست طلب کی گئی ہے تاکہ بہتر انتظامات کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کی ہدایات نظرانداز، آئی جی خیبرپختونخوا نے ایمل ولی خان کی سیکورٹی واپس لے لی

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے ایمل ولی خان کو مکمل اور مضبوط سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top