پشاور کے علاقے قاضی کلی کے قریب نالے میں 3 سال کی بچی عنایہ ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی غوطہ خور ٹیم اور ریسکیو ایمبولینس موقع پر روانہ کی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تقریباً چار گھنٹے کی تلاش کے بعد بچی کی لاش نالے سے نکالی گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق متوفیہ کی شناخت عنایہ کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمر 3 سال اور وزیر کالونی کی رہائشی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شکارپور میں تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے سوئے افراد کو روند ڈالا، 7 افراد جاں بحق
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ بچی پانی میں ڈوبنے کے باعث جان کی بازی ہار گئی، ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔





