کولمبو میں جاری ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دے دیا ہے، بھارتی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 247 رنز بنا سکی۔
بھارتی اننگز میں ہرلین دیول نے سب سے زیادہ 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جمائما روڈریگز نے 32، پرتیکا راول نے 31، دیپتی شرما نے 25 اور رچا گھوش نے 20 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ٹیم کی مجموعی سکور میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ڈیانا بیگ نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، رامین شمیم اور نشرہ سندھونے ایک ایک وکٹ لی
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، کپتانوں نے ہاتھ نہ ملایا
پاکستان ویمن ٹیم کو یہ میچ جیتنے کے لیے 248 رنز درکار ہیں۔





