کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں ہفتے کی صبح زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ کئی علاقوں میں لوگ کھلے میدانوں اور سڑکوں پر جمع ہو گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں موسم بدلنے کو تیار، بارشوں کی نئی لہر کی پیشگوئی

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں زلزلے کےباعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Scroll to Top