وزیراعظم شہبازشریف سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف دورے کے دوران اپنے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم سے اہم ملاقات کریں۔

وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، حلال انڈسٹری، تعلیم، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔

حکام کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا، علاقائی سطح پر معاشی روابط کو فروغ دینے کی کوششوں کا بھی اہم حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہ نور چیمہ کی ملاقات

وزیراعظم کی انور ابراہیم سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

Scroll to Top