پاک بھارت میچ میں تھرڈ ایمپائر کا ایک اور متنازع فیصلہ

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستان کی بیٹر منبیہ علی کا رن آؤٹ ایک متنازع صورت اختیار کر گیا۔

میچ کے دوران منبیہ علی کو ابتدائی طور پر تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا بعد میں اپنے ہی فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

متنازع فیصلے پر قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فورتھ امپائر سے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا، منبیہ علی بھی تھرڈ امپائر کے اچانک بدلے گئے فیصلے پر ناخوش نظر آئیں۔

اس متنازع رن آؤٹ نے سوشل میڈیا پر بھی بحث چھیڑ دی ہے ، شائقین اور تجزیہ کار امپائرنگ کے معیار پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دے دیا

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے فخر زمان کا متنازع کیچ آؤٹ دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے شکایت بھی درج کی تھی۔

Scroll to Top