ویمنز ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی

کولمبو میں جاری ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی، پاکستان ویمنز ٹیم 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

248 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور صرف 26 کے مجموعی سکور پر اس کی ابتدائی تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئیں۔

منیبہ علی 2، صدف شمس 6 اور عالیہ ریاض بھی صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

سدرہ امین نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کچھ مزاحمت کی کوشش کی جب کہ نتالیہ پرویز نے 31 رنز بنائے۔

کپتان فاطمہ ثنا صرف 2، سدرہ نواز 14، ڈیانا بیگ 9 رنز بنا سکیں جبکہ رامین شمیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئیں۔

بھارت کی جانب سے ہرلین دیول نے سب سے زیادہ 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جمائما روڈریگز نے 32، پرتیکا راول نے 31، دیپتی شرما نے 25 اور رچا گھوش نے صرف 20 گیندوں پر 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعی سکور کو 248 تک پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ میں تھرڈ ایمپائر کا ایک اور متنازع فیصلہ

پاکستانی باؤلر ڈیانا بیگ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رامین شمیم اور نشرہ سندھو کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

Scroll to Top