رواں سال کا پہلا سپر مون کل نظر آئیگا، چاند معمول سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے گا

رواں سال کا پہلا سپر مون کل نظر آئیگا، چاند معمول سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کا پہلا سپر مون کل (منگل) کو آسمان پر نظارہ کرے گا، جو کہ معمول کے مکمل چاند سے بڑا اور زیادہ روشن ہوگا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق سپر مون سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرقی افق پر طلوع ہوگا اور اس دوران چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہونے کی وجہ سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

سپارکو کے مطابق اس سپر مون کا نظارہ مزید خاص اس لیے بھی ہوگا کیونکہ سیارہ زحل چاند کے بالکل قریب دکھائی دے گا۔ شوقین فلکیات دان اور عوام چاند کے بائیں جانب زحل کو اپنی آنکھوں یا دوربین کی مدد سے واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔

سپارکو کے ترجمان نے مزید بتایا کہ:رواں سال کا تیسرا سپر مون 5 دسمبر 2025 کو دیکھا جا سکے گا۔جبکہ سال کا سب سے روشن سپر مون 5 نومبر 2025 کو متوقع ہے

سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب مکمل چاند اپنے مدار میں زمین سے سب سے قریب ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں چاند ہمیں معمول سے زیادہ بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ یہ فلکیاتی مظہر نہ صرف سائنسی دلچسپی رکھتا ہے بلکہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے لیے ایک خوبصورت قدرتی نظارہ بھی پیش کرتا ہے۔

Scroll to Top