پشاور ہائی کورٹ میں ناخوشگوار واقعہ، چیف جسٹس اور ججز کا سخت تشویش کا اظہار

پشاور:پشاور ہائی کورٹ میں 3 اکتوبر 2025 بروز جمعہ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پرچیف جسٹس اور عدالت عالیہ کے ججز نے شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس اور معزز ججز نے اس واقعے کو سختی سے ناپسند کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، اور جو افراد اس میں ملوث پائے گئے، ان کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے وقار اور ماحول کو خراب کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی۔

پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو معاملے کی مکمل چھان بین کرے گی۔

عدالتی اعلامیے کے مطابق، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے اور عدالت کے تقدس کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اصلاحی اور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بطور ڈی جی آئی ایس آئی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

چیف جسٹس اور دیگر معزز ججز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کی حرمت، وقار اور نظم و ضبط کو کسی بھی صورت میں مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا اور عدالتی ماحول کی شفافیت اور سنجیدگی ہر حال میں برقرار رکھی جائے گی۔

Scroll to Top