(عرفان خان)الیکشن کمیشن کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کے تبادلے کااعلامیہ واپس لے لیا۔
4 اکتوبر کو خیبرپختونخوا حکومت نے گریڈ 18 کے محمد وسیم کو ڈپٹی کمشنر ہری پور سے ہٹا کر ڈپٹی کمشنر صوابی تعینات کرنے کا اعلامیہ جاری کیا جبکہ ان کی جگہ اصلاح الدین کو ڈپٹی کمشنر ہری پور تعینات کر دیا ۔
چونکہ ہری پور میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے اور الیکشن کمیشن نے انتخابات کے نتائج جاری ہونے تک ہر قسم کے تبادلوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم اس کے باوجود صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کا تبادلہ کیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس میں یہ بات آنے کے بعد انہوں نے ایکشن لیا اور صوبائی حکومت کو اعلامیہ فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کردی ۔
خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہری پور کی تعیناتی کا اعلامیہ واپس لے لیا ۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائی کورٹ میں ناخوشگوار واقعہ، چیف جسٹس اور ججز کا سخت تشویش کا اظہار
اس ضمن میں محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن نے واپسی کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔





