خیبرپختونخوا میں تیسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

پشاور: خیبرپختونخوا میں تیسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات 19 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوں گے جس میں صوبے کے 9 اضلاع کی 14 خالی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخواکی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انتخابات میں جن اضلاع میں پولنگ ہو گی ان میں چارسدہ، شانگلہ، لوئر دیر، ملاکنڈ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ شامل ہیں۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسد قیصر کی پیپلز پارٹی کو مرکز میں عدم اعتماد پیش کرنے کی دعوت

الیکشن کمیشن کے مطابق نتائج کا باضابطہ اعلان 22 اکتوبر 2025 کو متعلقہ ریٹرننگ افسران کریں گے۔

Scroll to Top