اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کے ناموں پر دستخط کر دیے ہیں۔
چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔ وہ عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد یہ عہدہ سنبھالیں گے۔
دوسری جانب سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، جو مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ ہیں، کو سینیٹ میں قائد حزبِ اختلاف کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔وہ سابق اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد یہ عہدہ سنبھالیں گے۔
دونوں رہنما حزبِ اختلاف کے اتحاد “تحریک تحفظ آئینِ پاکستان” کا حصہ ہیں جس کی قیادت سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں تیسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کے مطابق پارٹی قائد نے ان فیصلوں کی منظوری دی اور تمام اقدامات ان کی ہدایت کے مطابق اٹھائے گئے۔





