شہزاد نوید
سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی گہرائی 13 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز مینگورہ شہر کے شمال مشرقی علاقوں میں واقع تھا۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم آفٹر شاکس کے خدشے کے پیشِ نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ گھنٹے قبل پشاور، شانگلہ، بٹگرام سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 تھی جبکہ زلزلے کا مرکز بٹگرام تھا۔





