مہنگائی کی لہر، چاندی کی قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

پشاور: سونے کے بعد اب چاندی کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 4 ہزار 896 روپے تک پہنچ گئی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان نے سونے اور چاندی کی طلب میں اضافہ کر دیا ہے۔

پشاور میں کئی سرمایہ کاروں کے پاس 5 سے 20 کلو تک سونا موجود ہے، جبکہ بعض بااثر سرمایہ کار 50 کلو تک سونا اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سونے کے کاروبار سے کئی سرمایہ کار کروڑوں روپے کما چکے ہیں، تاہم بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے عام افراد کے لیے زیورات اور چاندی کی خریداری مشکل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے افغان باشندوں کی واپسی جاری، 8 لاکھ سے زائد وطن لوٹ چکے

ملک بھر میں پہلے ہی سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں اور اب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کے باعث مقامی سطح پر دیگر دھاتوں سے بنے زیورات کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے۔

Scroll to Top