دنیا بھر میں معاشی غیر یقینی، پاکستان میں سونے کی قیمت فی تولہ ساڑھے 4 لاکھ سے اوپر جانے کا امکان

دنیا بھر میں معاشی غیر یقینی، پاکستان میں سونے کی قیمت فی تولہ ساڑھے 4 لاکھ سے اوپر جانے کا امکان

دنیا بھر میں جاری معاشی غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی کشیدگی کے باعث سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل (آج نیوز)کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونا پہلی بار 4 ہزار ڈالر کی حد عبور کر گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں شدید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق ایک اونس سونا تقریباً 2.43 تولہ کے برابر ہوتا ہے، جس حساب سے فی تولہ سونا 1646 ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 4 لاکھ 57 ہزار 600 روپے بنتا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار بدترین عالمی حالات میں سونا خرید کر اپنے اثاثے محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکا میں شرحِ سود میں ممکنہ کمی، سیاسی غیر یقینی صورتِ حال، اور ڈالر کی قدر میں کمی جیسے عوامل نے سونے کو ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر مزید پرکشش بنا دیا ہے۔

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق
اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 0.7 فیصد اضافہ کے ساتھ یہ 4011 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 4033 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکا ہے۔2025 کے آغاز سے اب تک سونے کی عالمی قیمت میں 53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو سونے کی اگلی بڑی سطح 5000 ڈالر فی اونس ہو سکتی ہے، جو کہ فی تولہ قیمت کو پاکستان میں 5 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرا سکتی ہے۔

دیگر عالمی عوامل بھی سونے کی قیمت پر اثرانداز
امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث اہم معاشی رپورٹس تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوا ہے۔فرانس اور جاپان میں سیاسی بحران بھی سونا خریدنے کی طلب کو بڑھا رہا ہے۔جاپان میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد اضافی اخراجات کے خدشات نے بھی مارکیٹ کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں
چاندی، 48 ڈالر فی اونسپلاٹینیم: 1658 ڈالر فی اونسپیلیڈیم: 1361 ڈالر فی اونسماہرین متنبہ کر رہے ہیں کہ اگر عالمی معاشی اور سیاسی غیر یقینی حالات برقرار رہے، تو نہ صرف سونا بلکہ دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتیں بھی آئندہ مہینوں میں مزید اوپر جا سکتی ہیں۔

Scroll to Top