عمر ایوب کی سابق نشست پر سیاسی میدان پھر گرم، ضمنی الیکشن کی تاریخ مقرر

عمر ایوب کی سابق نشست پر سیاسی میدان پھر گرم، ضمنی الیکشن کی تاریخ مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی قومی اسمبلی سے خالی ہونے والی نشست این اے 18 ہری پور پر ضمنی انتخاب کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل (24 نیوز)کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حلقہ این اے 18 ہری پور میں پولنگ 24 نومبر 2025 کو منعقد ہوگی۔ امیدواروں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 15 سے 17 اکتوبر تک جمع کروانے کی مہلت ہوگی، جب کہ ان کی جانچ پڑتال (اسکروٹنی) 22 اکتوبر کو مکمل کی جائے گی

شیڈول کے مطابق کاغذات پر اٹھائے گئے اعتراضات پر فیصلے 2 نومبر تک کیے جائیں گے، جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 5 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ اس کے بعد انتخابی نشانات 6 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ نشست عمر ایوب کے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی، اور اب اس پر ایک بار پھر سیاسی مقابلہ متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل شفاف، آزاد اور منصفانہ انداز میں مکمل کرانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔

Scroll to Top