خیبر پختونخوا میں 1700 ٹن گندم غائب ہونے کے بڑے اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اینٹی کرپشن عدالت نے مقدمے میں نامزد 5 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل (ایکسپریس نیوز)کے مطابق کیس کی سماعت اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا کے جج آصف رشید نے کی، جس میں ملزمان محمد ارشد، محمد خالد، قاضی جنید، طلاء محمد اور محمد عاطف عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوشن کے مطابق، ملزمان کا تعلق اضاخیل نوشہرہ کے گندم اسٹوریج گودام سے ہے، جہاں انہوں نے ملی بھگت سے 1700 ٹن گندم غائب کی، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 20 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔
روپوش ملزم کی تلاش جاری پراسیکیوشن نے عدالت کو مزید بتایا کہ ایک اور ملزم عثمان عابد شاہ تاحال روپوش ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا، جس پر عدالت نے 5 ملزمان پر باضابطہ فرد جرم عائد کر دی۔
آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلبیعدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔





