آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج اپنا تیسرا میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ گرین شرٹس اب تک ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں اور اب ان کی نظریں ایک بڑی کامیابی پر جمی ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کو اس میچ میں کینگروز جیسی مضبوط ٹیم کا سامنا ہے، جو ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں شمار کی جا رہی ہے۔ تاہم، کولمبو کی کنڈیشنز سے واقفیت پاکستان ٹیم کے لیے ایک مثبت پہلو ثابت ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز ہونے والے پریکٹس سیشن میں پاکستانی پلیئرز نے اپنی خامیوں پر خصوصی توجہ دی اور بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ میں بہتری لانے کے لیے مختلف drills میں حصہ لیا۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسی تجربہ کار ٹیم کے خلاف دباؤ میں پرسکون کھیلنا کلیدی ثابت ہوگا۔
آسٹریلوی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے حریفوں پر دباؤ ڈال رہی ہے، لیکن پاکستانی ویمنز اسکواڈ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اس میچ میں سرپرائز پرفارمنس دے سکتی ہیں۔
میچ کی تفصیلات،پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاآج (8 اکتوبر 2025)مقام، کولمبو
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی بلے باز مضبوط آغاز فراہم کریں اور باؤلرز کنٹرولڈ لینتھ کے ساتھ باؤلنگ کریں تو میچ میں اپ سیٹ کا امکان موجود ہے۔





