خیبر پختونخوا کا توانائی میں خود کفالت کی جانب بڑا قدم، تین ہائیڈرو پاور منصوبے مکمل

خیبر پختونخوا کا توانائی میں خود کفالت کی جانب بڑا قدم، تین ہائیڈرو پاور منصوبے مکمل

خیبر پختونخوا حکومت نے سال 2025 کے دوران صاف، سستی اور پائیدار توانائی کے میدان میں شاندار کامیابی حاصل کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مطابق صوبے میں 62.8 میگاواٹ کے تین ہائیڈرو پاور منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں، جو توانائی میں خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مکمل ہونے والے منصوبوں میںکوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (40.8 میگاواٹ)کرورہ ہائیڈرو پراجیکٹ (11.8 میگاواٹ)جبوری ہائیڈرو پراجیکٹ (10.2 میگاواٹ)

شامل ہیں، جن سے مجموعی طور پر سالانہ 347 ملین یونٹس صاف بجلی کی پیداوار ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کی بدولت صوبے کو سالانہ 4.4 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، جبکہ مقامی عوام کو سستی، معیاری اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس بات پر زور دیا کہ صاف توانائی کے فروغ سے نہ صرف صنعتی ترقی ممکن ہوگی بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے تحت مزید ہائیڈرو پاور منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، تاکہ مستقبل میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت قدرتی آبی وسائل کے مؤثر استعمال کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ صوبہ توانائی میں خود کفالت حاصل کر سکے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صاف توانائی، خوشحال معیشت اور ایک مضبوط خیبرپختونخوا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Scroll to Top