کابل شہردھماکوں سے گونج اٹھا،ترجمان افغان حکومت زبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کردی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہرنو میں دھماکوں اور شدید فائرنگ کی اطلاع ملی ہے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کابل دھماکے میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نورولی محسود کے ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

دھماکے میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نورولی محسود کے ہلاکت کی خبروں سے بھارتی میڈیا بلبلا اٹھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کابل شہرنو کے چوک میں ایک فضائی حملے میں ایک لینڈ کروزر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں سوار شخص کے بارے میں مختلف اطلاعات آرہی ہیں۔

غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق نشانہ بنائی گئی لینڈ کروزر گاڑی جو شہری عدالت کے قریب تھی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم ترین کمانڈر سوار تھے۔

دریں اثنا ٹی ٹی پی کے ایک کارکن نے بھی مفتی نور ولی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔ اپنےمبینہ آڈیو میسج میں ایک ساتھی کو کہہ رہے ہیں کہ پیغام پہنچا دیں کہ مفتی نور ولی کو ہلاک کر دیا گیا۔

Scroll to Top