کالعدم ٹی ٹی پی کے رکن کا مبینہ آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل، سربراہ نورولی محسود کی ہلاکت کا دعویٰ

سوشل میڈیا پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک رکن کا مبینہ آڈیو پیغام تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں دہشت گرد تنظیم کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یہ پیغام کابل کے علاقے شہرنو میں ہونے والے ایک زور دار دھماکے اور شدید فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں ایک لینڈ کروزر کو نشانہ بنایا گیا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق، ہدف بننے والی گاڑی میں کالعدم تنظیم کا اعلیٰ کمانڈر سوار تھا۔

افغان حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور عوام کو خطرے کی کوئی بات نہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہرنو میں دھماکوں اور شدید فائرنگ کی اطلاع ملی ہے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کابل دھماکے میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نورولی محسود کے ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

دھماکے میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نورولی محسود کے ہلاکت کی خبروں سے بھارتی میڈیا بلبلا اٹھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کابل شہرنو کے چوک میں ایک فضائی حملے میں ایک لینڈ کروزر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں سوار شخص کے بارے میں مختلف اطلاعات آرہی ہیں۔

غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق نشانہ بنائی گئی لینڈ کروزر گاڑی جو شہری عدالت کے قریب تھی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم ترین کمانڈر سوار تھے۔

دریں اثنا ٹی ٹی پی کے ایک کارکن نے بھی مفتی نور ولی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔ اپنے آڈیو میسج میں ایک ساتھی کو کہہ رہے ہیں کہ پیغام پہنچا دیں کہ مفتی نور ولی کو ہلاک کر دیا گیا۔

Scroll to Top