اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس آج رات 12 بجے سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ہدایت کی گئی ہے کہ دونوں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بند کر دی جائیں۔

مراسلے کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے سروس معطلی کی باقاعدہ منظوری دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاہم اس کی باقاعدہ وجہ یا مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سروس معطلی کا فیصلہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد واپس بھی لیا جا سکتا ہے، لیکن فی الحال یہ معطلی غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : علی امین کی برطرفی سہولت کاری نہ کرنے پر ہوئی، سہیل آفریدی اس مقصد کے لیے لائے گئے: عطا تارڑ

انٹرنیٹ بندش کے باعث عوام خصوصاً طلباء، کاروباری حضرات اور آن لائن سروسز استعمال کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Scroll to Top