این اے 1چترال کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 23 اکتوبر کو ہوگی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 چترال کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہو گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 15 سے 17 اکتوبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال (سکروٹنی) 22 اکتوبر کو کی جائے گی جبکہ اعتراضات پر فیصلے 3 نومبر تک سنائے جائیں گے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 5 نومبر کو جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات 6 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، پی ٹی آئی کی اراکین کو اہم ہدایت، پابندی بھی لگادی

این اے 1 چترال کی نشست مختلف وجوہات کی بنیاد پر خالی ہوئی تھی، جس پر اب ضمنی انتخاب کرایا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ انتظامیہ کو شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top