بنوں کے علاقے بکاخیل کی حدود مروت کنال روڈ سے قومی اتحاد کے تین رہنماؤں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں افراد دو روز قبل پیپل بازار سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔
رات گئے مسلح افراد نے ولی اللہ سمیت تینوں رہنماؤں کو قتل کرکے لاشیں سڑک پر پھینک دی تھیں۔
مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اٹھا کر قریبی سرائے منتقل کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی اورکزئی میں دہشتگردوں کے خلاف جوابی آپریشنز جاری، آئی ایس پی آر
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والوں کے ساتھ ساتھ ان کے ڈرائیور کو بھی بازیاب کرایا گیا ہے۔





