لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بابر اعظم نے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے ایشیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔
اس سنگِ میل کے ساتھ بابر اعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے بالترتیب 2617 اور 2716 رنز بنا کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔
بابر اعظم کو یہ کارنامہ مکمل کرنے کے لیے صرف تین رنز درکار تھے جو انہوں نے آج جنوبی افریقہ کے خلاف مکمل کر لیے، بابر اعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کی تاریخ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے دنیا کے ساتویں اور ایشیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان کی شاندار فتح، ملائشیا کو 2-7 سے شکست
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بابر اعظم کی کارکردگی ابتدا سے ہی نمایاں رہی ہے، 2019 میں انہوں نے 68.44 کی اوسط سے 616 رنز بنائے جبکہ 2020 اور 2022 میں بھی ان کی اوسط بالترتیب 67.60 اور 69.65 رہی، 2023 کے بعد ان کی کارکردگی نیچھے آئی، صرف 23.60 کی اوسط سے 590 رنز ہی بنا سکے۔





