پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان کی مبینہ بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں کیے گئے موثر آپریشنز میں دشمن کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور بیرونی سہولت کار عصمت اللہ کرار کے خلاف قائم کیمپ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سپین بولدک سیکٹر میں واقع عصمت اللہ کرار کا اہم کیمپ متعدد سٹرائیکس اور نشانے بازی کے نتیجے میں مکمل ناکارہ قرار پایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کیمپ سے پاکستان مخالف کارروائیاں اور دہشت گردانہ سر گر میاں انجام دی جاتی تھیں جسے مؤثر نشانہ بنا کر دشمن کے عزائم خاک میں ملائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے عمارت میں آگ لگ گئی
سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ کارروائیوں میں درست نشانے بازی، فضائی تعاون اور زمینی یکجہتی شامل تھی جس کے نتیجے میں کیمپ کا انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا اور وہاں موجود دشمنی عناصر شدید نقصان کا شکار ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے اس آپریشن کو بارڈرفل پروفیشنل اور کلیئرلی ٹارگٹڈ قرار دیا ہے۔





