اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ کو بڑا دھچکا

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر فیڈریشن کے آئین کی خلاف ورزی اور غیر مجاز سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید حبیب شاہ کو 10 سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان بٹ کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اتھلیٹکس سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں شرکت سے مکمل طور پر روک دیا گیا ہے، اس فیصلے سے عالمی اتھلیٹکس باڈی، ایشین اتھلیٹکس ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھی باقاعدہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے۔

فیڈریشن نے 30 اگست کو پنجاب ایسوسی ایشن کو تحریری ہدایت دی تھی کہ انتخابات صرف قانونی اور آئینی دائرہ کار میں رہ کر کرائے جائیں لیکن اس کے باوجود سلمان بٹ، جو فیڈریشن کے آئین کے بانی دستخط کنندگان نے ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے انتخابات کا انعقاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن میں بھارتی سٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا

تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی قائم کی گئی جس نے دونوں افراد کو طلب کیا لیکن پیش نہ ہوئے، دستیاب شواہد اور دستاویزات کی روشنی میں کمیٹی نے اپنی رپورٹ فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کو پیش کی جس پر غور کے بعد متفقہ طور پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Scroll to Top