50سال سے ہماری سرزمین پربیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہو گا، خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتِ حال میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث 50 سال سے ہماری سرزمین پر بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہو گا۔

خواجہ آصف نے پاکستان کی معیشت پر مہاجرین کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی معیشت کو ان کے قبضے سے چھڑانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی اقتصادی شعبے جن میں تنوروں سے لیکر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپر مافیا، کنسٹرکشن شامل ہیں ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان پر کنٹرول ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں اہداف کو کس طرح نشانہ بنایا گیا؟ ویڈیو جاری

وزیرِ دفاع نے سرحدی حفاظت کے تئیں سخت مؤقف اپنایا اور کہا کہ پاک افغان سرحد دنیا میں جس طرح سرحدیں ہوتیں ہیں اسی طرح ہونی چاہیے کوئی منہ اٹھا کر مرضی سے عبور نہ کرے۔

Scroll to Top