وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں صحافی کا موبائل فون چوری ہو گیا، واقعے کے بعد متاثرہ صحافی نے آئندہ کوریج میں ممکنہ رکاوٹ پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔
متاثرہ صحافی آغا شیخ سرور نے ایکس پراپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ان کا موبائل فون وزیر اعلیٰ ہاؤس سے چوری ہو گیا ہے اور اگر وہ کل کا ایونٹ کور نہ کر سکا تو سب سے مخلصانہ معذرت چاہتا ہوں۔
انہوں نے اس واقعے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے بھی باعثِ تعجب ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس جیسے محفوظ مقام سے موبائل فون کیسے غائب ہو سکتا ہے۔
متاثرہ صحافی نے مزید کہا کہ فی الحال ان کے پاس موجود فون ریکارڈنگ کے قابل نہیں ہے، متبادل انتظام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا
صحافی آغاز شیخ سرور نے پیشگی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیا فون نہ مل سکا تو وہ کل کے ایونٹ کی کوریج سے قاصر رہیں گے۔





