گوگل میپ پر اندھا انحصار، سیاح خاتون دھوکہ کھا گئی

اٹلی کے دلکش شہر وینس میں ایک پولش خاتون سیاح وکٹوریا گوزینڈا گوگل میپ کی رہنمائی پر مکمل بھروسہ کرتے ہوئے ایسا واقعہ پیش آیا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکٹوریا فون میں مگن ہو کر سیڑھیاں اتر رہی ہوتی ہیں، لیکن اچانک ان کی گرفت پھسل جاتی ہے اور وہ نہر میں جا گریں۔

خاتون نے خود ویڈیو کے کیپشن میں لکھا جب گوگل میپ کہے سیدھا جاؤ لیکن آپ وینس کی پیچیدہ گلیوں میں ہوں، یہ سادہ جملہ اس واقعے کی حقیقت اور ڈیجیٹل ایپس پر حد سے زیادہ انحصار کی سنگینی کو بخوبی بیان کرتا ہے۔

خوش قسمتی سے وکٹوریا کو صرف معمولی چوٹیں آئیں جنہیں وہ خود اپنے ہاتھوں سے پٹی کرتی دکھائی دیتی ہیں مگر اس واقعے نے گوگل میپ کے ان گنت صارفین کو خبردار کر دیا کہ ہر جگہ ڈیجیٹل نقشوں پر مکمل اعتماد کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی سمندری کیبل کی مرمت، پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ

سوشل میڈیا پر صارفین کے ردعمل متنوع تھے کچھ نے مزاح کے انداز میں کہا کہ اگر پانی میں گرنے جا رہی تھیں تو کیا توقع کی جا سکتی تھی جبکہ دوسرے صارفین نے نصیحت کی کہ کبھی کبھار فون سے نظر ہٹاکر اپنے گرد و نواح کو بھی دیکھنا ضروری ہوتا ہے۔

Scroll to Top