کرکٹ کے میدان میں فتح کے جشن کے ساتھ ساتھ موت کا اچانک غم، آخری گیند پھینکتے ہی کرکٹر احمر خان کا چل بسا، دردناک ویڈیو نے سب کو ہلا کر رکھ دیا
بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کے دوران ایک ایسا المیہ پیش آیا جس نے ہر دل کو غمگین کر دیا۔
مراد آباد اور سنبھل کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے میں فاسٹ بولر احمر خان نے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی مگر جشن ابھی مکمل نہیں ہوا تھا کہ اچانک ان کی زندگی کا آخری لمحات گراؤنڈ پر ہی آگئے۔
یہ واقعہ بیلاری کے شوگر مل گراؤنڈ پر ہوا، اترپردیش ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک دلچسپ مقابلہ جاری تھا۔
مراد آباد کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کی جبکہ سنبھل کی ٹیم نے فتح کے لیے آخری لمحات میں جدوجہد شروع کی۔
آخری چار گیندوں پر 14 رنز کی ضرورت تھی اور احمر خان نے اپنی تیز گیند بازی سے سب کو دنگ کر دیا۔
انہوں نے بائیں ہاتھ سے ایک سنسنی خیز اوور کھیل کر اپنی ٹیم کو 11 رنز کی شاندار جیت دلائی، لیکن جیسے ہی انہوں نے آخری گیند پھینکی اچانک ان کی سانسیں اکھڑ گئیں اور وہ زمین پر بےہوش گر پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف 6 کٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنا لئے
میدان میں موجود کھلاڑیوں کی بے بسی اور تشویش کے درمیان ڈاکٹر نے فوری طور پر سی پی آر شروع کی اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔





