چانگان پاکستان نے اپنے مقبول الٹرا کمپیکٹ سڈان السوین کی بلیک سیریز پر ایک خاص پروموشنل آفر لانچ کر دی ہے، جس کے تحت منتخب ورژن پر صارفین کو 3 لاکھ 25 ہزار روپے تک کی بچت ملے گی۔
یہ محدود مدت کی پیشکش 31 اکتوبر 2025 تک دستیاب ہے اور اس میں دو سال کی پیشگی ادا شدہ باقاعدہ دیکھ بھال کی سہولت بھی شامل ہے، جو انجن آئل، فلٹرز، اسپارک پلگ، اے سی فلٹر، کولنٹ، بریک فلویڈ اور بریک پیڈز جیسی ضروری خدمات کو احاطہ کرتی ہے۔
اس کے علاوہ مینوفیکچرر کی پانچ سالہ وارنٹی بھی 1 لاکھ 50 ہزار کلومیٹر تک یقینی بنائی گئی ہے۔
لسوین بلیک سیریز کی خصوصیات: یہ پروموشن ایم ٹی کمفرٹ، ڈی سی ٹی لومیئر اور لومیئر بلیک ایڈیشن ورژن پر ہوگی، جو سٹائل، ویلیو اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج پیش کرتے ہیں۔
السیون کی بلیک سیریز اپنے دلکش ڈیزائن اور بہترین کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی مارکیٹ میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، خاص طور پر نوجوان ڈرائیورز اور فیملی صارفین کیلئے
بینکوں کی خصوصی رعایتوں کے ساتھ مل کر یہ آفر مزید پرکشش بن جاتی ہے، جس سے گاڑی کی خریداری لاگت کم ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان انقلاب ایکسپورٹ کرنے کا خواب چھوڑیں، گورننس پر توجہ دیں: خواجہ سعد رفیق
چانگان پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کو اعلیٰ معیار کی گاڑی سستی قیمت پر دستیاب کرانے کا حصہ ہے۔
صارفین کے لیے مشورہ دلچسپی رکھنے والے خریداروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی گاڑی بک کروائیں، کیونکہ یہ آفر محدود وقت کے لیے ہے۔
چانگان کے ڈیلرشپس پر دستیاب یہ ورژن پاکستانی سڑکوں پر انداز کی ایک نئی جہت شامل کریں گے۔ اگر آپ سستی اور سٹائلش سڈان کی تلاش میں ہیں تو یہ بہترین موقع ہے۔





