وفاقی وزیرمملکت مبارک زیب خان کے باجوڑ میں واقع گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا۔
حملے میں دستی بم پھٹنے سے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو شدید نقصان پہنچاتاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی باجوڑ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
واضح ر ہے کہ مبارک زیب خان کے گھر پر باجوڑ میں یہ تیسرا حملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور:صوبائی حکومت نے نومنتخب وزیراعلی کی تقرری کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا
خیبرپختونخوا میں وزیراعلی کی تبدیلی کے بعد صوبائی حکومت نے نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کے تقرر کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
محکمہ انتظامی امور کے کابینہ ونگ نے اعلامیہ جاری کردیا ۔
جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق محمد سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب 15 اکتوبر 2025 کو گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔
تقریب میں صوبائی وزراء، ارکانِ اسمبلی، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
محکمہ انتظامی امور کے اعلامیہ کے مطابق محمد سہیل آفریدی نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 130 کے تحت وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا، جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر صوبے کے نئے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔





