مجھے پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا مسئلہ “امن”کیلئے حل کر دوں گا، عمران خان

اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال کے حل میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور دیگر تنازعات کے حل کی پیشکش کی ہے بشرطِ یہ کہ انہیں پیرول پر رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ انہیں پیرول پر رہا کیا جائے تو وہ افغانستان کا مسئلہ حل کردیں گے۔

اس سے قبل عمران خان کی بہن نورین نیازی نے بھی بتایا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو افغان پناہ گزینوں کی جلد بازی میں ملک بدری پر دکھ ہےخاص طور پر اس کے بعد جب پاکستان نے انہیں دہائیوں تک پناہ دی۔

نورین کے مطابق عمران خان نے کہا کہ امن قائم کرنا سیاست دانوں کا کام ہے اور اگر انہیں پیرول پر رہا کیا گیا تو وہ اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

Scroll to Top