خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کی دوسری سہ ماہی کے تحت مختلف سرکاری محکموں کو 23 ارب 77 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے۔
محکمہ خزانہ کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق، فنڈز میں سب سے زیادہ حصہ تعلیم، صحت اور سڑکوں کے شعبے کو دیا گیا ہے۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو 3 ارب 1 کروڑ 46 لاکھ روپے
محکمہ صحت کو 2 ارب 47 کروڑ 63 لاکھ روپے
محکمہ اعلیٰ تعلیم کو 64 کروڑ 85 لاکھ روپے
جاری کیے گئے ہیں۔
دیگر محکموں میں:
محکمہ زراعت کو 80 کروڑ 86 لاکھ روپے
محکمہ اوقاف کو 20 کروڑ 33 لاکھ روپے
بورڈ آف ریونیو کو 15 کروڑ 50 لاکھ روپے
پینے کے صاف پانی اور صفائی کے منصوبوں کے لیے 72 کروڑ 63 لاکھ روپے
محکمہ توانائی و بجلی کو 46 کروڑ 83 لاکھ روپے
محکمہ خزانہ کو 58 کروڑ 34 لاکھ روپے
محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کو 9 کروڑ 14 لاکھ روپے
محکمہ ماحولیات کو 14 کروڑ 61 لاکھ روپے شامل ہیں۔
محکمہ خزانہ کے مطابق، فلیگ شپ اسکیموں سے فنڈز کی منتقلی پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، اور یہ فنڈز صرف منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر ہی خرچ کیے جائیں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ فنڈز کی بروقت فراہمی سے جاری منصوبوں میں تیزی آئے گی اور صوبے میں عوامی سہولیات کی فراہمی بہتر ہوگی۔





